ٹیکنو

ٹیکنو اسپارک 20 کی 2025 میں قیمت | Tecno Spark 20 (8/128) Price In Pakistan

ٹیکنو اسپارک (Tecno Spark 20) کا ایک ہی ویرینٹ پاکستان میں زیادہ فروخت ہوا ہے، جو کہ 8/128 ریم اور میموری والا ہے۔ یہ کراچی، لاہور، بہاولپور، اسلام آباد اور بڑے بڑے شہروں کی لوکل مارکیٹ میں دستیاب ہے، مگر زیادہ تر یہ سیکنڈ ہینڈ ملتا ہے۔ ڈبہ پیک بہت کم ملتے ہیں اور زیادہ تر یہ او ایل ایکس (OLX) پر مل جاتا ہے۔ اگر بات کی جائے اس کی قیمت کی، تو جب یہ نیا مارکیٹ میں آیا تھا، تب اس کی قیمت پاکستان میں 30,000 روپے تھی، مگر یہ وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی گئی اور اب یہ مختلف آن لائن سٹورز پر 26,000 تک مل جاتا ہے اور اس کی میموری 8/128 ہے۔

نوٹ کریں” سٹورز کی قیمت مختلف عوامل جیسے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ، یو ایس ڈی ٹی اور دیگر کرنسی کا اتار چڑھاؤ، اور دوسرے موبائل کی لانچنگ کے بعد مختلف ہو سکتی ہے، اس لیے آفیشل ویب سائٹ اور سٹورز سے قیمت لازمی چیک کر لیں۔ نیچے پاکستانی مشہور سٹورز اور موبائل قیمت سے متعلق ویب سائٹ کی قیمت کا جدول دیا گیا ہے۔ چیک کر لیں!!!

احتیاط"” یہ قیمتوں کا جدول تاریخ 11 مئی 2025 کا ہے، جو وقتاً فوقتاً تبدیل ہوتا رہتا ہے۔

   ٹیکنو اسپارک (20 Tecno Spark) کا مختصر تعارف

اگر آپ ایک سستے فون کی تلاش میں ہیں جو 30,000 پاکستانی روپیوں سے کم ہو، تو ٹیکنو اسپارک 20 ایک اچھا اور سستا اسمارٹ فون ہے۔ یہ پاکستانی مارکیٹ میں جنوری 2024 میں آیا تھا۔ اس میں 90Hz والا ڈسپلے، ڈوئل سٹیریو اسپیکرز، 50MP کا کیمرہ اور 5000mAh کی بڑی بیٹری ہے جو آپ کو کم از کم ایک دن کا بیک اپ دیتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ فون اینڈرائیڈ (13 android) کے ساتھ آتا ہے اور میڈیا ٹیک G85 پروسیسر بھی لگا ہے۔ ڈیزائن کافی سٹائلش ہے، ملٹی میڈیا اور روزمرہ استعمال کے لیے یہ فون کافی اچھا ثابت ہوا ہے اب تک۔

ٹیکنو اسپارک 20 کی 13 خصوصیات (Specifications)

  • فون سائبر وائٹ اور بلیک کلر میں آتا ہے، دونوں کافی خوبصورت ہیں۔
  • پلاسٹک بلڈ ہے، میٹ فنش کے ساتھ، سائیڈز بھی پلاسٹک ہیں، لیکن پریمیم فییل دیتا ہے۔
  • 6.6 انچ کا پنچ ہول ڈسپلے، 90Hz ہائی ریفریش ریٹ کے ساتھ، لیکن 720p ریزولوشن ہے۔
  • انڈور اور آؤٹ ڈور میں اچھی برائٹنس، ویزیبلٹی کافی ٹھیک ہے۔
  • رئیر میں 50MP کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ، کافی زبردست فوٹو کوالٹی، ڈیٹیلز اور کلرز اچھے کیپچر ہوتے ہیں۔
  • فرنٹ میں 32MP کا سیلفی کیمرہ، شاندار کوالٹی، ساتھ میں فلیش بھی ہے تین انٹینسٹی موڈز کے ساتھ۔
  • کیمرہ فیچرز میں سلو موشن، پورٹریٹ، اور بہت سے موڈز ہیں، فرنٹ کیمرہ میں کولڈ، وارم، اور مکسڈ لائٹ آپشنز بھی ہیں۔
  • میڈیا ٹیک G85 چپ سیٹ ہے، تھوڑا پرانا ہے، لیکن گیمنگ اور ڈیلی یوز کے لیے ٹھیک ہے۔
  • AnTuTu اسکور تقریباً 254,000، نارمل ٹاسکس کے لیے سموتھ چلتا ہے۔
  • 128GB انٹرنل سٹوریج، مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ساتھ ایکسپینڈ بھی کر سکتے ہو۔
  • 5000mAh کی بیٹری، ایک دن آرام سے چلتا ہے، ہیوی یوز میں بھی۔
  • 18W فاسٹ چارجنگ سپورٹ، ٹائپ-سی کیبل کے ساتھ چارجنگ برک ملتا ہے۔
  • ڈوئل سٹیریو اسپیکرز، ساؤنڈ کوالٹی کافی لاؤڈ اور کلیئر ہے، ملٹی میڈیا کے لیے زبردست۔
ٹیکنو اسپارک 20 کا فرنٹ کیمرا، بیٹری اور مائیک

ٹیکنو اسپارک 20 کی 2 خامیاں!!

  • یہ فون 720p ریزولوشن کے ساتھ آتا ہے، جو تھوڑی کم ہے۔ اگر فل ایچ ڈی (1080p) ہوتا تو ڈسپلے کوالٹی اور بھی زبردست ہوتی۔
  • میڈیا ٹیک G85 چپ سیٹ لگا ہے، جو اب کافی پرانا ہو چکا ہے۔ تھوڑا نیا اور تیز پروسیسر کے ساتھ آتا تو بہتر ہوتا، خاص کر اس قیمت میں۔

ٹیکنو اسپارک 20 کا کیمرہ کتنا صاف ہے اور کوالٹی کیسی ہے؟

اگر پیچھے والے کیمرہ کی بات کریں تو 50MP کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے، جو کافی اچھی کوالٹی کی تصاویر دیتا ہے، ڈیٹیلز اور کلرز بہت اچھے کیپچر ہوتے ہیں۔ اور سامنے 32MP کا سیلفی کیمرہ ہے، جو لاجواب کوالٹی دیتا ہے۔ فرنٹ کیمرہ کے ساتھ فلیش بھی ہے، تین انٹینسٹی موڈز اور کولڈ، وارم، مکسڈ لائٹ آپشنز کے ساتھ۔ سلو موشن، پورٹریٹ جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔

کیمرا، سائیڈ بٹنز، مائیکروفون جیک

ٹیکنو اسپارک 20 کی بیٹری کتنی دیر چلتی ہے؟

5000mAh کی بیٹری ہے، مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ایک ہفتہ چلے گی، ہر چیز کا ایک ختم ہونے کا وقت ہوتا ہے، مگر یہ ہے کہ یہ جب فل ہو جاتی ہے تو ایک دن آرام سے چل جاتا ہے، چاہے ہیوی یوز بھی کرو۔ اس کے ساتھ 18W فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی ہے، جو اچھی بات ہے۔

کیا ٹیکنو اسپارک 20 گیمنگ (Gaming) فون ہے؟

یہ عام طور پر چھوٹی گرافکس والی گیمز اور لائٹ ورژن تو سپورٹ کر لیتا ہے، مگر ہیوی گیمز کو نہیں برداشت کر سکتا، جیسے کہ (PUBG) اور GTA اور دیگر مشہور موبائل گیمز۔ تو اگر آپ کو ایک اچھی خصوصیات والا موبائل چاہیے جس میں سارے ایپس اور گیم سموتھلی چل سکیں، تو اسی کمپنی یعنی (ٹیکنو) کا ہی ایک نیا ماڈل لانچ ہوا ہے "ٹیکنو کیمون 40 پرو"، آپ اسے بھی خرید سکتے ہیں، مگر اس کی قیمت اس سے کافی زیادہ ہے۔

Back to top button