
پاکستانیو، آج اس پرائس ریویو میں ہم بات کریں گے آٹو موبائل (Auto Mobile) میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی بائیک کی جو تقریباً ہر پاکستانی کا خواب ہے اور زیادہ پائیدار سمجھی جاتی ہے، میں بات کر رہا ہوں ہونڈا سی ڈی 70 (Honda CD) کی۔ اپنی لاجواب فیول پرفارمنس اور لمبے عرصے سے اپنے معیار پر قائم ہے اور خرچہ بھی دیگر موٹر بائیکس سے کم ہے۔
ہونڈا سی ڈی 70 (Honda CD) کی قیمت پاکستان میں
تو اگر اس کے ریٹس کے حوالے سے دیکھا جائے تو پچھلے کچھ سالوں میں اس کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے، جیسے پہلے یہ 75,000 روپے تک بھی مل جاتی تھی مگر اب 2025 جون تک یہ 160,000 تک جا پہنچی ہے جو کہ کافی زیادہ بڑھوتری ہے۔ اس کی قیمت بڑھنے کی ایک وجہ ڈالر اور آٹو موبائل مارکیٹ کے پارٹس امپورٹ کرنے کے دوران خرچہ بھی بڑھا ہے۔ تو اب تک تو یہ مارکیٹ میں ٹھیک جا رہی ہے، باقی آگے دیکھتے ہیں کہ کیا کوئی اس کی ٹکر کی بائیک مارکیٹ میں آتی ہے یا نہیں۔
جیسے پہلے ہی بتایا جا چکا ہے کہ ہونڈا سی ڈی 70 کا 2025 ماڈل پاکستان میں بہت چرچا میں رہتا ہے جب اس کا نیا ماڈل لانچ ہوتا ہے جیسے 2025 کا ماڈل۔ تو پاکستان کے تقریباً سارے بڑے شہروں میں اس کے سرٹیفائیڈ شو رومز موجود ہیں جہاں اس وقت اس کی قیمت 157,900 روپے سے 168,900 روپے سی ڈی 70 ڈریم ویرینٹ (Honda CD Dream) کے لیے) تک ہے، جو کہ شہر اور ڈیلر پر منحصر ہے۔
تو اگر قیمت کو موازنہ کریں تو یہ قیمت 2024 کے ماڈل سے کچھ زیادہ ہے، جب اس کی قیمت تقریباً 154,900 روپے تھی، لیکن ڈالر کی ویلیو اور انفلیشن کی وجہ سے یہ بڑھ گئی ہے مگر اب بھی پاکستانیوں میں اس کی قدر کم نہیں ہوئی ہے۔
ہونڈا 70 کی تفصیلات 2025
- ہونڈا سی ڈی 70 اپنے سادگی اور بھروسے کے لیے جانی جاتی ہے۔ تو اگر اس کے سپیکس پر ایک نظر ڈالیں جو کہ ایٹلس ہونڈا کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں، مگر اس کی تفصیلات آپ کو یہاں پر بتائی جا رہی ہیں۔ نیچے کچھ خاص خصوصیات ہیں اس بائیک کی:انجن: 4-اسٹروک OHC ایئر کولڈ، سنگل سلنڈر
- ڈسپلیسمنٹ: 72 سی سی
- بور اینڈ اسٹروک: 47.0 x 41.4 ملی میٹر
- کمپریشن ریشو: 9.3:1
- کلچ: ملٹی پلیٹ ویٹ کلچ
- ٹرانسمیشن: 4-اسپیڈ کانسٹنٹ میش
- اسٹارٹنگ: کک اسٹارٹ
- فیول ٹینک کی گنجائش 8.5 لیٹر (1 لیٹر ریزرو کے ساتھ)
- مائلیج: 60-70 کلومیٹر فی لیٹر (حقیقی حالات میں، سڑکوں اور رائیڈر کے اسٹائل پر منحصر ہے)
- طول و عرض: لمبائی 1897 ملی میٹر، چوڑائی 751 ملی میٹر، اونچائی 1014 ملی میٹر
- گراؤنڈ کلیئرنس: 136 ملی میٹر
- وزن: 82 کلوگرام (ڈرائی ویٹ)
- ٹائر کا سائز: فرنٹ 2.25 – 17، رئیر 2.50 – 17
- سسپنشن: فرنٹ ٹیلیسکوپک فورک، رئیر سوئنگ آرم
- رنگ: ریڈ، بلیک، بلیو (2025 ماڈل میں بلیک رنگ زیادہ پسند کیا جا رہا ہے)

ہونڈا سی ڈی 70 کی اضافی خصوصیات
- تو اگر بغور جائزہ لیا جائے تو ہمیں پتا چلتا ہے کہ ہونڈا سی ڈی 70 کے فیچرز سادہ لیکن عملی ہیں، جو اس کو پاکستان کے مڈل کلاس کے لیے بہت اچھا بناتے ہیں۔ اس بائیک کا فیول ایوریج 60-70 کلومیٹر فی لیٹر ہے، جو کہ لمبے روٹس اور روزانہ کی سواری کے لیے بہت اچھا ہے۔
- سب سے پہلے ہونڈا کا انجن اتنا مضبوط ہے کہ سالوں تک چل جاتا ہے اگر مینٹیننس ٹھیک سے کی جائے۔
- اسپیئر پارٹس تقریباً ہر جگہ آسانی سے مل جاتے ہیں اور سستے ہیں۔
- مقامی مکینکس بھی اس بائیک کو آنکھیں بند کرکے ٹھیک کر دیتے ہیں۔
- وزن ہلکا (82 کلوگرام) ہونے کی وجہ سے اس کو ہینڈل کرنا آسان ہے، خاص طور پر نئے رائیڈرز کے لیے کافی آسانی دیتا ہے۔
- پاکستان میں ہونڈا سی ڈی 70 کی ری سیل ویلیو بہت اچھی ہے۔ آپ 5 سال پرانی بائیک بھی اچھی قیمت پر بیچ سکتے ہیں۔
ہونڈا سی ڈی 70 کے فوائد
- بہت زیادہ فیول ایفیشنٹ (60-70 کلومیٹر فی لیٹر)
- اسپیئر پارٹس آسانی سے دستیاب
- مضبوط ری سیل ویلیو
- ہلکا وزن اور ہینڈل کرنے میں آسان
نقصانات
- قیمت کچھ زیادہ ہے
- کوئی الیکٹرک اسٹارٹ یا ڈسک بریک نہیں
- تیز رفتار پر وائبریشن
- بنیادی سسپنشن
مزید قیمتوں اور ریٹس جاننے کے لیے usesinurdu.pk ملاحظہ کریں