انفینکس نوٹ 50 پرو 12/256 کی قیمت|Infinix Note 50 Pro 5G Price in Pakistan

انفینکس نوٹ 50 پرو 5G کی 2025 میں پاکستان میں قیمت
، جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان میں قیمت کنٹرول میں نہیں ہوتی، ہر کوئی اپنی مرضی کے مطابق بیچتا ہے۔ فی الحال انفینکس نوٹ 50 پرو (Infinix Note 50 Pro) کا ایک ہی ویرینٹ دیکھنے کو ملا ہے جو (12GB) ریم اور (256GB) سٹوریج کے ساتھ آ رہا ہے اور اس کی قیمت ہے Rs. 1,19,999۔ مگر کافی آن لائن سٹورز وغیرہ بھی میں نے چیک کیے ہیں، لیکن کسی بھی سٹور پر ایک جیسے دام نہیں ہیں۔ جیسے ہی قیمت میں مزید اپ ڈیٹ ہوتا ہے، ہم آپ کو آگاہ کرتے رہیں گے۔اگر قیمت کے لحاظ سے دیکھا جائے تو ٹیکنو کیمون 40 پرو کی قیمت اس سے کافی ملتی جلتی ہے، لیکن خصوصیات کا موازنہ آپ کو خود کرنا ہوگا۔
نوٹ: قیمتیں مارکیٹ کے تغیرات کی وجہ سے 100% درست نہیں ہو سکتیں۔ ہمیشہ مقامی دکان سے تصدیق کریں کوئی بھی موبائل لینے سے پہلے۔
انفنکس نوٹ 50 پرو 5G (12/256) کا مختصر تعارف
انفنکس نوٹ 50 پرو +5G 20 مارچ 2025 کو پاکستان میں لانچ ہوا۔ اب تک اس کے کسی تکنیکی خرابی یا لگ کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔ یہ ایک 5G موبائل ہے، لیکن پاکستان میں 5G نیٹ ورک ہوتا تو اس کا مزہ زیادہ آتا۔ اس کے علاوہ IP64 فیچر بھی دیا گیا ہے، جو موبائل کو مکمل واٹر پروف تو نہیں بناتا، لیکن بارش وغیرہ میں بھیگنے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ بیک کیمرہ 50 میگا پکسل کا ہے۔
یہ وائرلیس چارجنگ بھی سپورٹ کرتا ہے، اور (JBL) اسپیکرز کی وجہ سے آواز بھی دیگر فونز کے مقابلے میں کافی اچھی ہے۔ شاید کچھ لوگ اسے ویوو (V50 Vivo) سمجھیں، تو یہاں واضح کر دوں کہ ویوو ایک الگ کمپنی ہے، اور یہ انفنکس کا ماڈل ہے۔ اس موبائل فون کا مین کیمرہ سونی کا (IMX 896) سینسر ہے۔ اس کے علاوہ 144 ہرٹز کا (AMOLED) ڈسپلے ہے، جو 6.78 انچ پر کام کرتا ہے۔
[Infinix Note 50 Pro [5G کی تفصیلات
- ڈسپلے ہے اس میں 6.78 انچ AMOLED، 144Hz ریفریش ریٹ، ہموار اور رنگین بھی ہے۔
- پروسیسر استعمال کیا گیا ہے (MediaTek Dimensity 8350) کا، اور یہ کافی طاقتور ہے۔
- رام/اسٹوریج 12GB رام، 256GB اسٹوریج، ملٹی ٹاسکنگ اور جگہ دونوں زبردست ملتی ہیں۔
- اس میں مین کیمرہ 50MP Sony IMX896) OIS) کے ساتھ، واضح تصاویر دیتا ہے جو ویڈیو بنانے کے لیے بہترین ہے۔
- دوسرا اس میں ہے زوم کیمرہ جو 50MP پیرسکوپ، 3x آپٹیکل زوم، دور کی تصاویر بھی اچھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔
- الٹرا وائیڈ کی بات کریں تو 8MP الٹرا وائیڈ، زیادہ منظر کیپچر کرتا ہے۔
- 32MP سیلفی کیمرہ، تیز اور تفصیلی سیلفیز کے ساتھ بہترین نتائج۔
- بیٹری 5200mAh کی ہے، ایک دن سے زیادہ چلتی ہے۔
- 100W فاسٹ چارجنگ ہے جو بیٹری کو جلدی چارج کر دیتی ہے۔
- دوسری بات اس میں وائرلیس چارجنگ 50W بھی ہے، اس قیمت میں یہ کم دیکھنے کو ملتا ہے۔
- واٹر ریزسٹنس میں آپ کو IP64 ملتی ہے، تھوڑی سی پانی کی چھینٹیں سے محفوظ ہے مگر باقی کچھ وقت چل جائے تو صارفین کے جائزوں دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔
- فنگر پرنٹ ان ڈسپلے سکینر، تیز اور محفوظ ہے۔
- اسپیکرز میں JBL ٹیونڈ ڈوئل اسپیکرز، آواز کافی بلند اور صاف۔
- سافٹ ویئر میں Android 15 کے ساتھ XOS 15، نئے فیچرز ملتے ہیں۔
- رنگوں کی بات کریں تو اس میں Titanium Grey اور Enchanted Purple، دونوں پریمیم لک دیتے ہیں۔
خامیاں
- 8MP الٹرا وائیڈ کیمرہ تھوڑا کمزور ہے، (50MP) ہوتا تو بہتر تھا۔
- میموری کارڈ سلاٹ نہیں ہے، اسٹوریج بڑھائی نہیں جا سکتی۔
- 5G فون ہے، لیکن پاکستان میں 5G نہیں، تو پورا فائدہ نہیں۔
- میگنیٹک چارجنگ صرف کیس کے ساتھ ہے، فون کی باڈی میں نہیں۔
انفینکس نوٹ 50 پرو واٹر پروف ہے؟
اگر ہم اُس ٹیکنالوجی کی بات کریں جو کسی فون کو واٹر پروف بناتی ہے تو انفینکس نوٹ 50 پرو+ 5G میں موجود ہے IP64 واٹر ریزسٹنس۔ یعنی یہ فون پانی کے چھینٹوں اور ہلکی پھلکی بارش سے محفوظ رہتا ہے (لیکن گہرے پانی کے لیے نہیں ہے)۔اگر آپ واقعی ایک مکمل واٹر پروف موبائل چاہتے ہیں تو وہ ہے Samsung کا (S25 Ultra) اس میں مکمل IP68 سپورٹ موجود ہے، اور یہ موبائل کافی دیر تک پانی میں رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ ریٹنگ یہ ظاہر کرتی ہے کہ فون دھول مٹی اور پانی کے چھینٹوں سے محفوظ ہے، لیکن اسے مکمل طور پر پانی میں نہیں ڈبونا چاہیے کیونکہ یہ مکمل واٹر پروف (Water Proof) نہیں بلکہ صرف سپلیش ریزسٹنٹ ہے۔اگر مارکیٹ کو دیکھا جائے تو اس پرائس رینج میں یہ فیچر کافی کم دیکھنے کو ملتا ہے، اور روزمرہ کے استعمال میں اگر فون پر تھوڑا بہت پانی چھڑک بھی جائے تو یہ خراب نہیں ہوگا۔
انفینکس نوٹ 50 پرو 5G کا کیمرہ کتنا اچھا ہے؟
اگر اب تک کے کیمرہ ریویوز کو دیکھا جائے تو اس کا کیمرہ سیٹ اپ واقعی شاندار نتائج دیتا ہے۔ سب سے اہم بات جو اس کے کیمرے کو نمایاں بناتی ہے وہ ہے اس میں موجود مین کیمرہ، جو کہ 50 میگا پکسل کا (Sony IMX896) سینسر ہے اور یہ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن (OIS) کے ساتھ آتا ہے۔ یعنی کم روشنی یا رات کے وقت کی فوٹوگرافی میں یہ کیمرہ تیز اور واضح تصاویر فراہم کرتا ہے، خاص طور پر اندھیرے میں بہتر نتائج کے لیے۔

دوسرا کیمرہ 50 میگا پکسل کا پیری اسکوپ لینس ہے، جو 3x آپٹیکل زوم اور 100x ڈیجیٹل زوم کی صلاحیت رکھتا ہے، لیکن اگر ڈیجیٹل زوم بہت زیادہ کیا جائے تو تصویر کی کوالٹی کچھ کم ہو سکتی ہے۔ تیسرا 8 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اینگل لینس ہے، جو زیادہ سین دیکھنے میں مدد دیتا ہے، تاہم اس کی کوالٹی مین اور پیری اسکوپ لینس کے مقابلے میں کچھ کم ہے۔فرنٹ پر 32 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ موجود ہے، جو ہائی ایکیوریسی اور ڈیٹیلڈ سیلفیز لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انفینکس نوٹ 50 پرو کی بیٹری اور چارجنگ کیسی ہے؟
جیسا کہ پہلے بھی بتایا گیا، اس فون میں 5200mAh کی بڑی بیٹری دی گئی ہے، جو اس کی قیمت کے لحاظ سے ایک بہترین آپشن ہے اور عام استعمال میں آسانی سے ایک دن سے زیادہ چل سکتی ہے۔چارجنگ کے لیے اس میں 100 واٹ کی وائرڈ فاسٹ چارجنگ موجود ہے، جو فون کو بہت تیزی سے چارج کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، 50 واٹ کی وائرلیس چارجنگ بھی موجود ہے، جو اس پرائس رینج میں ایک پریمیئم فیچر سمجھا جاتا ہے۔
یہ فون ریورس وائرڈ چارجنگ کو بھی سپورٹ کرتا ہے، یعنی آپ اسے پاور بینک کی طرح استعمال کرکے دوسرے فونز کو چارج کر سکتے ہیں۔ساتھ ہی ریورس وائرلیس چارجنگ کا فیچر بھی دیا گیا ہے، جس کے ذریعے آپ کسی بھی وائرلیس ڈیوائس کو فون کی پشت پر رکھ کر چارج کر سکتے ہیں۔مزید یہ کہ، اس میں بائی پاس چارجنگ کا فیچر بھی موجود ہے، جو خاص طور پر گیمنگ کے دوران بیٹری کو بائی پاس کرکے براہِ راست فون کو پاور دیتا ہے تاکہ بیٹری گرم نہ ہو — یہ فیچر ہیوی یوزرز کے لیے بہت کارآمد ہے۔
انفینکس نوٹ 50 پرو کی پرفارمنس کیسی ہے؟
پرفارمنس کے لحاظ سے یہ فون واقعی ٹاپ کلاس ہے، کیونکہ اس میں (MediaTek Dimensity 8350) چپ سیٹ دی گئی ہے، جو انتہائی پاورفل ہے۔ (AnTuTu) بینچ مارک پر اس کا اسکور تقریباً 13 لاکھ آتا ہے، جو اس کی کلاس میں ایک زبردست اسکور ہے۔فون میں 12GB RAM موجود ہے (اور اضافی 12GB ایکسٹینڈڈ RAM بھی)، جس سے ملٹی ٹاسکنگ اور ہیوی ایپس بہت ہی اسمووت چلتی ہیں۔
گیمنگ کے شوقین افراد کے لیے یہ فون (PUBG) میں HDR کوالٹی اور الٹرا فریم ریٹ کو سپورٹ کرتا ہے، تاہم (Ultra HD) گرافکس کا آپشن نہیں دیا گیا کیونکہ اس کی ڈسپلے ریزولوشن 1080p ہے۔