گوگل پکسل 10 پرو فولڈ میں کیا نیا آ رہا ہے؟ قیمت، فیچرز اور ریلیز ڈیٹ

Google Pixel 10 Pro Fold
پچھلے سال کی طرح، اس بار بھی پوری لائن اپ کی توقع کی جا رہی ہے ,اور اگر تازہ ترین لیکس درست ہیں، تو ہمیں پہلے ہی اچھا اندازہ ہو چکا ہے کہ یہ ڈیوائسز کیا کچھ نیا لے کر آ رہی ہیں !! حالانکہ ان کی شکل پرانی سی ہی لگ رہی ہے۔
ڈیزائن
لیک ہوئے CAD رینڈر دکھاتے ہیں کہ Pixel 10 Pro کی سیریز Pixel 9 کی ڈیزائن لینگویج کو ہی فالو کر رہی ہے۔
عام Pixel 10 Pro میں وہی 6.3 انچ کا ڈسپلے آنے کا امکان ہے، جبکہ Pro XL میں 6.8 انچ کا بڑا اسکرین ہوگا۔
Fold ماڈل اب بھی کھل کر 8 انچ کا بڑا ڈسپلے دے گا۔
اور رینڈر سے لگ رہا ہے کہ کیمرہ بار والا ڈیزائن ابھی بھی Pro ماڈلز میں برقرار رہے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ Pixel 9a میں گوگل نے یہ بار ہٹا دی تھی، لیکن فلیگ شپ ماڈلز میں اسے برقرار رکھا جا رہا ہے۔
اندرونی فیچرز
سب کی نظریں گوگل کے نئے Tensor G5 چپ پر ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ یہ TSMC کے 3nm پروسیس پر تیار کیا جا رہا ہے، جو پرفارمنس اور بیٹری ایفیشنسی میں بڑا اپگریڈ ہو سکتا ہے۔لیکن کچھ لیکس کا کہنا ہے کہ یہ صرف Tensor G4 کا ریورک ورژن ہو سکتا ہے، معمولی تبدیلیوں کے ساتھ۔ بہر حال، اصل فوکس اب بھی AI پر ہے۔
Tensor چپس کی اصل طاقت سمارٹ فیچرز میں ہوتی ہے، اور G5 کے ساتھ وائس کمانڈز، کیمرہ پروسیسنگ، اور ریئل ٹائم سجیشنز میں بڑا اپگریڈ متوقع ہے۔یہاں تک کہ ایک نیا AI اسسٹنٹ آنے کی افواہ ہے جسے Pixel Sense کہا جا رہا ہے۔
کیمرہ
- سینسرز میں بڑی تبدیلی کی توقع نہیں۔
- رپورٹس کے مطابق Pixel 10 Pro میں وہی مین، الٹراوائیڈ اور ٹیلی فوٹو لینز ہوں گے جیسے Pixel 9 Pro میں تھے۔
- لیکن بہتر پروسیسنگ اور AI اپگریڈز کی وجہ سے فوٹو اور ویڈیو کوالٹی میں بہتری ضرور ممکن ہے۔
- گوگل پہلے ہی computational photography میں ماہر ہے، اور یہاں اصل جادو سافٹ ویئر سے ہوتا ہے۔
بیٹری!!
بیٹری لائف میں بھی بہتری آ سکتی ہے، خاص طور پر نئے چپ کی ایفیشنسی کی وجہ سے۔
Pixel 9 Pro کی بیٹری پہلے ہی کافی اچھی تھی، خاص طور پر XL ماڈل کی۔
یہ واضح نہیں کہ بیٹری سائز یا چارجنگ اسپیڈ میں کوئی فرق آئے گا یا نہیں، لیکن یہ ممکن ہے کہ گوگل عام Pro اور Pro XL کے درمیان پاور ڈیلیوری کا فرق کم کر دے۔
لانچ کب ہوگا؟
گوگل پہلے اکتوبر میں لانچ کرتا تھا، لیکن پچھلے سال Pixel 9 سیریز اگست میں لانچ ہوئی تھی۔
Android 16 جون میں آنے والا ہے، تو اندازہ ہے کہ Pixel 10 سیریز بھی گرمیوں کے آخر میں آئے گی۔
متوقع قیمت!
ابھی کچھ لیک نہیں ہوا، لیکن اگر گوگل نے Pixel 9 کی پرائسنگ فالو کی تو!!
Pixel 10 Pro کی قیمت PKR 281,560 ہو سکتی ہے
Pixel 10 Pro XL کی تقریباً 337,919 PKR.
اور Fold کی قیمت 507,020 ہو سکتی ہے
البتہ کچھ اطلاعات ہیں کہ Fold ماڈل کی قیمت کم کی جا سکتی ہے، جو فولڈیبل فونز کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہوگی۔
تو آپ کو کیا لگتا ہے؟
یہ پرانا سا ڈیزائن ہوشیارانہ فیصلہ ہے یا ایک ضائع شدہ موقع؟
اور Tensor G5 کے ساتھ آپ کون سی نئی AI فیچر کی امید رکھتے ہیں؟