حکومتی اسکیمیں

حکومت کی 10 آن لائن مفت خدمات! جن کے بارے میں اکثر پاکستانی نہیں جانتے

آج کے اس موضوع میں ہم بات کریں گے پاکستان کی وہ ڈیجیٹل حکومتی سروسز کے بارے میں جو آپ اپنے گھر بیٹھے آن لائن استعمال کر سکتے ہیں۔ جی ہاں، اب آپ کو حکومت کے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، لمبی لائنوں میں نہیں لگنا پڑے گا، اور نہ ہی کسی ایجنٹ کو اضافی پیسے دینے کی ضرورت ہے۔

1-CNIC Renewal (نیا آئی ڈی کارڈ یا تجدید)

اگر آپ کا آئی ڈی کارڈ ایکسپائر ہو گیا ہے یا کھو گیا ہے، تو آپ Nadra کی آفیشل ویب سائٹ یا موبائل ایپ کا استعمال کرکے آن لائن اپنا نیا سی این آئی سی اپلائی کر سکتے ہیں۔ آپ کو صرف اپنی ذاتی معلومات دینی ہوتی ہیں، دستاویزات اسکین کر کے اپلوڈ کرنی ہوتی ہیں اور فیس آن لائن ادا کرنی ہوتی ہے۔ اس کے بعد آپ کا آئی ڈی کارڈ آپ کے گھر پوسٹ کے ذریعے بھیج دیا جاتا ہے۔

2-ڈرائیونگ لائسنس کی درخواست:
اب آپ اپنا لرنر یا پرمننٹ ڈرائیونگ لائسنس بھی آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ ہر صوبے کی اپنی ویب سائٹ ہوتی ہے جیسے پنجاب کے لئے DLIMS، سندھ کے لئے Driving License Sindh ایپ۔ آپ فارم پُر کر کے، مطلوبہ دستاویزات اپلوڈ کر کے اور فیس ادا کر کے اپنا لائسنس گھر بیٹھے بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  BISP کی نئی قسط کے لیے اہل افراد اور اضلاع کے نام

3-ڈومیسائل سرٹیفکیٹ
ڈومیسائل بنانے کے لئے اب آپ کو ڈپٹی کمشنر کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں۔ کئی شہروں میں آپ اب آن لائن ڈومیسائل اپلائی کر سکتے ہیں۔ دستاویزات اپلوڈ کریں، فارم پُر کریں اور آپ کو ایک ٹریکنگ نمبر ملتا ہے جس کے ذریعے آپ اپنا سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں۔

4-ای پولیس سروسز
کئی شہروں میں اب پولیس کی شکایات بھی آن لائن درج کی جا سکتی ہیں۔ جیسے لاہور اور کراچی میں سٹیزن پورٹل یا پولیس کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے آپ اپنی ایف آئی آر یا کسی بھی شکایت کا اندراج کر سکتے ہیں۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو پولیس اسٹیشن جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

یہ بھی پڑھیں  BISP کی نئی قسط کے لیے اہل افراد اور اضلاع کے نام

5-ای چالان کی ادائیگی

اگر آپ کی گاڑی کا چالان ہو گیا ہے تو اسے ادا کرنے کے لئے اب آپ کو بینک یا ٹریفک آفس جانے کی ضرورت نہیں۔ آپ آن لائن بینکنگ، جاز کیش، ایزی پیسہ یا پھر ای پے پنجاب ایپ کے ذریعے ڈائریکٹ ادائیگی کر سکتے ہیں۔

6-آن لائن پراپرٹی ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس

پراپرٹی ٹیکس یا گاڑی کا ٹوکن ٹیکس بھی اب آپ گھر سے ادا کر سکتے ہیں۔ پنجاب اور سندھ دونوں میں یہ سسٹم دستیاب ہے۔ آپ کو صرف اپنا سی این آئی سی نمبر یا پراپرٹی نمبر درج کرنا ہوتا ہے، ٹیکس کا حساب ہوتا ہے اور آپ آن لائن ادائیگی کر سکتے ہیں۔

7-جنم اور وفات کا سرٹیفکیٹ:
کئی شہروں میں اب جنم یا وفات کا سرٹیفکیٹ بھی آن لائن جاری کیا جاتا ہے۔ فارم بھرنا ہوتا ہے، دستاویزات اپلوڈ کرنی ہوتی ہیں اور فیس آن لائن ادا کر کے سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  BISP کی نئی قسط کے لیے اہل افراد اور اضلاع کے نام

9-پاکستان سٹیزن پورٹل
یہ ایک حکومتی ایپ ہے جس کے ذریعے آپ کسی بھی محکمہ کے خلاف شکایت درج کر سکتے ہیں۔ چاہے وہ بجلی کا مسئلہ ہو، صفائی کا یا کسی افسر کی بدتمیزی، سب کچھ اس ایپ سے رپورٹ کیا جا سکتا ہے اور آپ کو فیڈبیک بھی ملتا ہے۔

11-آن لائن ایجوکیشن سرٹیفکیٹس (بی آئی ایس ای، یونیورسٹیاں)
اب کئی بورڈز اور یونیورسٹیاں آن لائن ٹرانسکرپٹس اور ڈگری ویریفیکیشن کی سروسز دے رہی ہیں۔ آپ کو ان کی ویب سائٹ پر جا کر درخواست دینی ہوتی ہے اور دستاویزات گھر بیٹھے مل جاتے ہیں۔

10;آن لائن پاسپورٹ کی درخواست

آپ پاکستان کی آفیشل پاسپورٹ ویب سائٹ سے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکتے ہیں۔ اس عمل میں آپ کو بایومیٹرک اور فوٹو نادرا آفس جا کر دینی ہوتی ہے مگر فارم اور ادائیگی سب آن لائن ہو سکتی ہے۔

Back to top button