ٹیکنالوجیبین الاقوامی

Samsung S25 Ultra کی Price میں بہت بڑی کمی

خبر یہ ہے کہ Samsung S25 Ultra کی قیمت میں بہت بڑی کمی آ گئی ہے، اور یہ پہلی بار نہیں ہوا، سامسنگ نے یہ حرکت دوسری بار کی ہے۔ایسی ہی صورتحال پچھلے سال بھی دیکھنے کو ملی تھی جب کمپنی نے "ڈیل” کے نام پر اپنے صارفین کو زبردست تھپڑ مارا تھا۔

اگر آپ نے یہ فون کچھ دن پہلے خریدا ہے، تو ایک بار پھر سامسنگ نے حسبِ روایت اپنے صارفین کو دھوکہ دے دیا ہے۔
لیکن اگر آپ نے ابھی تک نہیں خریدا، تو خوش ہو جائیں کیونکہ ایک زبردست قیمت آپ کا انتظار کر رہی ہے!لیکن یاد رکھیں، یہ جو ورژن آیا ہے وہ 256GB والا ہے۔ اگر آپ نے حال ہی میں خریدا ہے تو معذرت کے ساتھ، آپ کا نقصان ہو گیا۔

تو اصل میں ہوا کیا S25 Ultra کی Price کے ساتھ Pakistan میں ؟

یہ ڈیوائس 256GB ویرینٹ کے ساتھ روپے 4,04,997 میں صرف دو مہینے پہلے لانچ ہوئی تھی۔یہ قیمت تقریباً دو ہفتے تک چلتی رہی، اور شروع میں انہوں نے 1TB والا پری-آرڈر اسی قیمت میں دے دیا تھا اگر ہم حالیہ ریٹس دیکھیں تو اب 512GB والا ویرینٹ روپے 4,39,999 میں مل رہا ہے!-

اگر مقابلہ دیکھیں تو جتنے بھی مقابلے کے فونز ہیں، وہ سب کم از کم 512GB اسٹوریج کے ساتھ آ رہے ہیں، اور وہ بھی S25 Ultra سے سستے! اب اگر سامسنگ 256GB والا مہنگا فون لائے گا تو عوام کیوں لے گی؟ یہ تو پکی بات ہے!
پھر کیا ہوا؟ صرف چند دنوں میں قیمت زمین پر آ گری۔

ultra 25 Price

لیکن بات یہیں پر ختم نہیں ہوئی!قیمت تو گرا دی، لیکن اس کے باوجود فون بکا ہی نہیں,اور سب سے زیادہ اثر Ultra ورژن پر پڑا اس بار Ultra بالکل نہیں چلا۔اگر ماہرین کی رائے دیکھی جائے تو ان کا کہنا ہے کہ جب تک پری آرڈر والا سین نہ ہو، سامسنگ کا نیا فون مت خریدو یہ کمپنی خود اپنی قیمتوں سے اپنی عزت خاک میں ملا دیتی ہے۔

اسی طرح پچھلے سال انہوں نے S24 Ultra کی قیمت 8 مہینے بعد کم کی تھی، لیکن وہ پھر بھی بک گیا تھا۔
لیکن یہاں صرف 2 مہینے میں ہی زمین آسمان کا فرق !! یہ قیمت پہلے دن سے ہی غلط تھی جب دیکھا کہ بک نہیں رہا، تو قیمت نیچے گرا دی۔

Tecno Camon 40 Pro تفصیلی جائزہ، خصوصیات 

پاکستان میں Oppo Reno 13 کی Price

 

ذرا ان کی حرکت دیکھیں، 512GB ورژن تو ابھی تک مارکیٹ میں آیا ہی نہیں، اور یہ 2025 کا فلیگ شپ فون ہے!
ہر Android فلیگ شپ آج کل 512GB سے شروع ہو رہا ہے، اور وہ بھی سامسنگ سے سستا ہے۔اگر سامسنگ نے مقابلے کی اہمیت نہ سمجھی، تو یہ لوگ مارکیٹ کھو بیٹھیں گےآپ Apple نہیں ہو جن کا اپنا سسٹم ہے Android میں تو سب ایک دوسرے سے مقابلے میں ہیں۔

تو پھر سوال یہ ہے کیا لینا چاہیے؟

اگر آپ سامسنگ کا فون لینا چاہتے ہیں اور آپ کو زیادہ اسٹوریج کی ضرورت نہیں ہے،تو یہ 256GB والا S25 Ultra ایک زبردست آپشن ہو سکتا ہے۔لیکن اگر آپ کو فوٹوگرافی کا شوق ہے تو یہ اسٹوریج کم پڑ جائے گی۔کیونکہ اس کے کیمرے بہت پاورفل ہیں اور بہت جگہ لیتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button