کھیل

پی ایس ایل 2025 میں بہت کم دن باقی

پی ایس ایل 2025 کی ٹیمیں

PSL 2025 کا میلہ سجنے کو تیار ہے، ٹرافی کے لیے چھ ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی’ لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ،
کراچی کنگز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز دونوں ٹیموں نے کپتان تبدیل کیے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کی جگہ سعود شکیل کی قیادت میں کھیلے گی جبکہ کراچی کنگز نے شان مسعود کی جگہ ڈیوڈ وارنر کو ذمہ داری سونپی ہے۔

PSL-10 میں 10 ممالک کے 116 کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے، 40 سے زائد غیر ملکی کھلاڑی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ مجموعی طور پر 34 میچز ہوں گے جن کی میزبانی چار شہر کریں گے۔

سب سے زیادہ میچز لاہور میں ہوں گے، قذافی اسٹیڈیم 13 میچز کی میزبانی کرے گا۔ راولپنڈی کو 11 میچز کی میزبانی دی گئی ہے جبکہ کراچی کے شائقین نیشنل اسٹیڈیم میں پانچ میچز انجوائے کر سکیں گے۔ وہی بات ملتان کی کریں تو وہاں بھی پانچ میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ 11 اپریل کو راولپنڈی میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا، جبکہ فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ چیمپیئن ٹیم کو 40 کروڑ سے زائد کی انعامی رقم ملے گی۔

Back to top button