ریلمی جی ٹی 7 کی قیمت 2025 | Realme Gt 7 Price in Pakistan

Realme Gt 7 Specifecations

ریلمی جی ٹی 7

ریلمی جی ٹی (Realme Gt 7) ایک ایسا اسمارٹ فون ہے جو گیمنگ اور کارکردگی میں اپنی مثال آپ بناتا ہے۔ اس فون میں آپ کو ملتا ہے نیا فلیگ شپ ڈیمینسٹی 9400 پروسیسر (Processor) جو اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن 3 سے بھی بہتر مانا جا رہا ہے۔ 120 ہرٹز ریفریش ریٹ والی بڑی (AMOLED) اسکرین گیمنگ اور ویڈیوز کو زبردست بناتی ہے۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس فون میں 7000 mAh کی بڑی بیٹری اور 120 واٹ کی فاسٹ چارجنگ دی گئی ہے، جس سے آپ لمبے عرصے تک گیمنگ (Gaming) اور استعمال کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔اگر آپ کے پاس پیسے کم ہیں تو آپ Vivo V50 چیک کر سکتے ہیں جو OLX پر استعمال شدہ حالت میں دستیاب ہے۔

ریلمی جی ٹی 7 کی قیمت

پاکستان میں ریلمی جی ٹی 7 کے کیونکہ تین ویرینٹس ہیں جو کہ نیچے جدول میں بیان کیے گئے ہیں۔ اور نیچے دی گئی قیمتیں مارکیٹ یا دوسری دکانوں سے مختلف ہو سکتی ہیں، اس لیے موبائل لینے سے پہلے تازہ ترین قیمت کی تفصیل ضرور چیک کریں۔

نوٹ: یہ قیمت کا جدول 1 جون 2025 کو اپڈیٹ کیا گیا ہے اور مارکیٹ کے اُتار چڑھاؤ کی وجہ سے قیمت میں تبدیلی ہو سکتی ہے، تو مہربانی کرکے موبائل خریدنے سے پہلے قریبی مارکیٹ سے لازمی معلومات حاصل کر لیں۔

ریلمی جی ٹی 7  کی تفصیلات

  • ریلمی جی ٹی 7  میں ہیٹ ڈسپییشن کے لیے گرافین بیک کور استعمال ہوا ہے۔
  • اس ڈیوائس میں ڈیمینسٹی 9400 فلیگ شپ پروسیسر لگا ہے۔
  • 120 ایف پی ایس گیمنگ کے لیے زبردست AMOLED اسکرین ہے۔
  • بیٹری کی گنجائش 7000 mAh ہے، جو بہت بڑی اور پائیدار ہے۔
  • فاسٹ چارجنگ 120 واٹ کی ہے، 0 سے 50 فیصد صرف 13 منٹ میں چارج ہوتا ہے۔
  • ریم 12 جی بی + 12 جی بی ورچوئل ریم ملتی ہے، کل 24 جی بی ملٹی ٹاسکنگ کے لیے۔
  • اسٹوریج 512 جی بی ہے، جو گیمنگ اور ڈیٹا کے لیے کافی ہے۔
  • کیمرہ میں سونی IMX 906 سینسر لگا ہے جو پروفیشنل تصاویر دیتا ہے۔
  • ویڈیو ریکارڈنگ 4K 120 ایف پی ایس (FPS) تک ممکن ہے، سلو موشن ویڈیوز کے لیے بہترین۔
  • اسکرین سائز 6.78 انچ فل فلیٹ AMOLED ہے، 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ۔
  • IP69 واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنس ڈیوائس کو پروٹیکٹ کرتی ہے۔
  • خصوصی ایشٹن مارٹن ایڈیشن صرف 100 پیسز عراق میں ریلیز ہوگا۔

توجہ دیں:اگر آپ کو کمال کی کیمرہ کوالٹی اور آئی او ایس (امیج اسٹیبلٹی) چاہیے تو iPhone 16 Pro Max ایک بہترین فون ثابت ہو سکتا ہے۔

ریلمی جی ٹی 7 میں کس قسم کا ڈسپلے استعمال ہوا ہے؟

اگر آپ کو ڈسپلے کے بارے میں جاننا ہے تو ریلمی جی ٹی 7 پرو میں 6.78 انچ کا فل فلیٹ AMOLED ڈسپلے لگا ہے۔ یہ اسکرین 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ آتی ہے، جو اسکرولنگ، گیمنگ اور ویڈیو واچنگ کو بہت ہموار اور آرام دہ بناتا ہے۔

AMOLED کی وجہ سے رنگ زندہ دل اور روشن نظر آتے ہیں، اور اسکرین برائٹنس 600 نٹس تک جاتی ہے، جس سے دھوپ میں بھی اسکرین واضح طور پر دکھائی دیتی ہے۔ اس ڈسپلے کو گوریلا گلاس 7 پروٹیکشن ملتی ہے، جو خراشوں سے بچاتا ہے۔ تو مجموعی طور پر ڈسپلے کے لحاظ سے زبردست فون ہے۔

کیا ریلمی جی ٹی 7  واٹر پروف (Waterproof) ہے؟

اگر بات کریں کسی فون ماڈیول کے واٹر پروف ہونے کی تو اس کی IP ریٹنگ دیکھی جاتی ہے جو کہ ریلمی جی ٹی 7 پرو IP69 ریٹنگ کے ساتھ آتا ہے۔ اس ریٹنگ کا مطلب ہے کہ یہ فون پانی اور دھول سے پوری طرح محفوظ رہتا ہے۔ آپ اسے بارش میں یا حادثاتی طور پر پانی گرنے پر فکر کے بغیر استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ سب سے اعلیٰ لیول کا واٹر پروف اور ڈسٹ پروف پروٹیکشن ہے جو موبائل فونز میں ملتا ہے، تو یہ بات بھی واضح ہو گئی۔اگر اس کا موازنہ کیا جائے اس کے برابر کے ریٹ کے موبائل جیسے کہ Infinix Note 50 Pro سے، تو اُس میں آپ کو IP68 ملے گی جو کہ اس موبائل سے کافی کم ہے۔

ریلمی جی ٹی 7 کیمرہ میں کونسا سینسر استعمال ہوتا ہے؟

ریلمی کے باقی فونز کی طرح اس فون میں بھی سونی (IMX 906) سینسر لگا ہے، جو فلیگ شپ لیول کا کیمرہ سینسر مانا جاتا ہے۔ یہ سینسر اعلیٰ معیار اور پروفیشنل لیول کی تصاویر لینے کے لیے بنایا گیا ہے۔

آپ اس سے کم روشنی اور روشن دونوں حالات میں بہت اچھی تصاویر لے سکتے ہیں۔ ساتھ ہی، AI سافٹ ویئر کیمرہ کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے تاکہ رنگ قدرتی اور تصاویر تیز آئیں، تو کیمرہ سائیڈ میں بھی یہ فون لاجواب ہے۔

Realme gt 7 Spec

ریلمی جی ٹی 7  میں فنگر پرنٹ سینسر کیسا ہے؟

جیسے ریلمی جی ٹی 7 کے صارفین کو تو پتا ہوگا کہ فنگر پرنٹ سینسر  (Fingerprint) فون کی اسکرین کے اندر لگا ہے، جسے انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر کہتے ہیں۔ یہ سینسر بہت تیز اور درست ہے، آپ اپنی انگلی رکھتے ہی فون کو فوراً ان لاک کر سکتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے فون کا ڈیزائن سلیک اور جدید لگتا ہے، کیونکہ فنگر پرنٹ سینسر الگ جگہ نہیں لگا۔

ریلمی جی ٹی 7  5G ہے یا 4G؟

ریلمی جی ٹی 7  5G نیٹ ورک کو سپورٹ کرتا ہے، یعنی آپ اسے جدید نیٹ ورک ٹیکنالوجی کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔ 5G کی وجہ سے آپ کو انٹرنیٹ کی رفتار بہت تیز ملتی ہے، جس سے آپ گیمنگ، اسٹریمنگ اور براؤزنگ بغیر کسی رکاوٹ کے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

یہ فون مستقبل کے لیے تیار ہے کیونکہ 5G اب تیزی سے ہر جگہ پھیل رہا ہے۔ مگر پاکستانی صارفین کے لیے دکھ کی بات یہ ہے کہ 5G ابھی تک پاکستان میں صحیح طریقے سے نہیں آیا۔