سام سنگ

سام سنگ گلیکسی A56 کی قیمت 8/128 | Samsung A56 Price in Pakistan

سام سنگ گلیکسی A56 کا مختصر تعارف

تو  سام سنگ گلیکسی (Samsung Galaxy A56) ایک ایسا فون ہے جو انداز اور کارکردگی، دونوں حوالوں سے عمدہ ثابت ہوتا ہے۔ اس کا ڈیزائن پُرتعیش محسوس ہوتا ہے، اسکرین (Display) بہت شاندار ہے، اور بیٹری کا دورانیہ بھی خاصا اچھا ہے "” تقریباً 24 گھنٹے۔

یہ فون خاص طور پر اُن افراد کے لیے موزوں ہے جو ایک بھروسے کے قابل، جدید اور طاقتور اسمارٹ فون لینا چاہتے ہیں، لیکن پاکستان میں مہنگے فلیگ شپ فونز کی بھاری قیمت ادا نہیں کرنا چاہتے۔

اگر صارفین کی آراء اور ذاتی تجربے کو سامنے رکھا جائے، تو یہ فون روزمرّہ استعمال، گیمنگ اور فوٹوگرافی, تینوں شعبوں میں متوازن کارکردگی فراہم کرتا ہے۔اب سوال یہ ہے:کیا اس فون کو ابھی خرید لیا جائے، یا مارکیٹ میں اس کا ماڈل تھوڑا پُرانا ہونے کا انتظار کیا جائے تاکہ قیمت میں کچھ کمی آ سکے؟ اگر آپ اس سے کم قیمت میں موبائل لینا چاہتے ہیں تو ٹیکنو کیمن پرو (Tecno Camon 40 Pro) آپ کے لیے بہترین آپشن ہو سکتا ہے کیونکہ اس کے کافی سارے فیچرز سام سنگ کے اس فون کو ٹکر دیتے ہیں۔

پاکستان میں اس موبائل کی قیمت

پاکستان میں زیادہ تر 8 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری والے ماڈل کی فروخت زیادہ دیکھنے میں آئی ہے، تاہم اس کا دوسرا ماڈل بھی دستیاب ہے جو 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کے ساتھ پاکستان کی بڑی مارکیٹوں میں موجود ہے۔

نیچے پاکستان کے معروف آن لائن اسٹورز اور مشہور ویب سائٹس پر دستیاب قیمتوں کی ایک جدول دی جا رہی ہے، براہِ کرم ملاحظہ فرمائیں۔
نوٹ: نیچے دی گئی قیمتیں 12 مئی 2025 کی ہیں جو کہ وقت کے ساتھ تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ تو موبائل خریدنے سے پہلے سرکاری ویب سائٹ یا قابلِ اعتماد ذریعے سے ضرور تصدیق کریں۔

50MP مین کیمرا، 12MP الٹرا وائیڈ،  5MP میکرو

خصوصیات!!!

  • اس فون کا ڈسپلے 6.7 انچ (Super AMOLED) ہے جس میں 120Hz ریفریش ریٹ ملتا ہے۔
  • اس میں آپرٹیکل ٹائپ کا ان-ڈسپلے فنگر پرنٹ اسکینر لگایا گیا ہے۔
  • فرنٹ کیمرا 12MP کا ہے، جو پنچ ہول ڈیزائن کے ساتھ آتا ہے۔
  • بیک سائیڈ پر 50MP مین، 12MP الٹرا وائیڈ، اور 5MP میکرو کیمرا دیا گیا ہے۔
  • اس فون میں ڈوئل سم کا آپشن ہے لیکن میموری کارڈ کا سلاٹ نہیں ہے۔
  • فرنٹ اور بیک دونوں سائیڈز پر (Corning Gorilla Glass Victus Plus) لگایا گیا ہے۔
  • اس کی باڈی مکمل میٹل ہے اور ہاتھ میں کافی سولڈ محسوس ہوتی ہے۔
  • اس کے نیچے (Type-C) پورٹ، اسپیکر گرِل اور مائیک دیا گیا ہے۔
  • پروسیسر (Exynos 1480) لگایا گیا ہے جو کافی طاقتور پرفارمنس دیتا ہے۔
  • رام 8GB اور اسٹوریج 256GB ہے، لیکن اسے ایکسپینڈ نہیں کیا جا سکتا۔
  • اس فون میں (Widevine L1) سپورٹ اور UFS 3.2 اسٹوریج ملتی ہے۔
  • بیٹری کی پرفارمنس اور سینسرز بھی مکمل ہائی اینڈ سطح کے ہیں۔

سام سنگ گلیکسی A56 کی خامیاں!!

  • اس موبائل میں میموری کارڈ لگانے کا آپشن نہیں ہے۔
  • صرف 8GB رام ملتی ہے جب کہ اس قیمت پر لوگ 12GB کی توقع رکھتے ہیں۔
  • 512GB اسٹوریج کا آپشن نہیں دیا گیا۔
  • کیمرہ سیٹ اپ میں زوم لینس نہیں ہے، صرف ڈیجیٹل زوم ہے۔
  • آپٹیکل فنگر پرنٹ اسکینر ہے، الٹرا سونک نہیں، تھوڑا سست ہے۔
  • (Exynos) پروسیسر ہے، کچھ لوگ (Snapdragon) کو ترجیح دیتے ہیں۔
فرنٹ کیمرا 12MP کا ہے، جو پنچ ہول ڈیزائن کے ساتھ

کیا یہ فون 5G سپورٹ کرتا ہے؟

گلیکسی A56 ایک مکمل 5G فون ہے۔ اس میں آپ دونوں سم سلاٹس میں 5G استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹیسٹ کے دوران 5G سگنلز مضبوط تھے اور ڈاؤن لوڈنگ کی رفتار بھی کافی اچھی تھی۔پاکستان میں یہ ٹیکنالوجی ابھی تک تو نہیں آئی ہے، تو پھر مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں اس کا 5G موبائل لینا چاہیے۔

کیا یہ فون ہیٹنگ ایشو (گرم) کرتا ہے؟

ایک ماہ استعمال کرنے کے دوران فون نے ہیوی ایپس یا گیمنگ کے باوجود زیادہ حرارت نہیں پیدا کی۔ کارکردگی مستحکم رہی، خاص طور پر (Snapdragon 7 Gen 1) کے ساتھ۔

کیا اس فون میں PUBG یا Call of Duty جیسی گیمز آسانی سے چلتی ہیں؟

اس میں Snapdragon 7 Gen 1 چپ سیٹ لگا ہوا ہے جو اوپر میڈ رینج سطح کا پروسیسر ہے۔ گیمنگ کا تجربہ آسان تھا، کوئی لیگ یا میجر فریم ڈراپ نہیں آیا۔ (PUBG HDR + Ultra) پر چل گیا تھا۔

بیٹری کتنی دیر چلتی ہے اور چارجنگ کیسی ہے؟

بیٹری 5000mAh ہے، جو ایک دن آرام سے نکل دیتی ہے ہیوی یوز پر بھی۔ ساتھ میں 25W فاسٹ چارجنگ سپورٹ کرتا ہے، لیکن باکس میں چارجر نہیں ملتا۔ اگر آپ اس موبائل کی بیٹری ایم اے ایچ (MAH) دیکھ کر پریشان ہیں تو آپ ویوو (Vivo v50) لے سکتے ہیں، اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ..بیٹری 6500 ایم اے ایچ، انڈسٹری کی سب سے پتلی "بلو وولٹ” بیٹری، 90 واٹ فاسٹ چارجنگ.

کیا گلیکسی A56 واٹر پروف ہے؟

اس فون میں IP67 رینٹنگ ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ پانی اور مٹی دونوں سے کچھ حد تک محفوظ ہے۔ تھوڑا بہت پانی گر بھی جائے تو مسئلہ نہیں ہوتا۔اگر واٹر پروف کی بات کریں تو انفینکس کمپنی کا انفینکس نوٹ 50 پرو اور ٹیکنو اسپارک 20 کے مقابلے میں یہ فون کہیں زیادہ دیر پانی میں رہ سکتا ہے، جو کہ کمپنی نے اس قیمت میں ایک اچھی خصوصیت کے طور پر فراہم کی ہے۔

کیا کیمرہ کوالٹی اچھی ہے؟

بیک میں 50MP OIS کیمرہ ہے جو ڈے لائٹ میں کافی واضح اور اسٹیبل شاٹس دیتا ہے۔ الٹرا وائیڈ شاٹس بھی اچھے تھے۔ نائٹ موڈ میں تفصیلات اتنی مضبوط نہیں، لیکن ٹھیک کام کرتا ہے۔ فرنٹ کیمرا بھی 50MP کا ہے جو واضح سیلفیز لیتا ہے۔

Back to top button