سام سنگ الٹرا (Samsung S25 Ultra) کی قیمت میں بہت بڑی کمی آ گئی ہے، اور یہ پہلی بار نہیں ہوا، سام سنگ نے یہ حرکت دوسری بار کی ہے۔ایسی ہی صورتحال پچھلے سال بھی دیکھنے کو ملی تھی جب کمپنی نے "ڈیل” کے نام پر اپنے صارفین کو زبردست تھپڑ مارا تھا۔
اگر آپ نے یہ فون کچھ دن پہلے خریدا ہے، تو ایک بار پھر سام سنگ نے حسبِ روایت اپنے صارفین کو دھوکہ دے دیا ہے۔
لیکن اگر آپ نے ابھی تک نہیں خریدا، تو خوش ہو جائیں کیونکہ ایک زبردست قیمت آپ کا انتظار کر رہی ہے!لیکن یاد رکھیں، یہ جو ورژن آیا ہے وہ 256GB والا ہے۔ اگر آپ نے حال ہی میں خریدا ہے تو معذرت کے ساتھ، آپ کا نقصان ہو گیا۔
سام سنگ الٹرا S25 کی قیمت پاکستان میں
یہ ڈیوائس 256GB ویرینٹ کے ساتھ روپے 4,04,997 میں صرف دو مہینے پہلے لانچ ہوئی تھی۔یہ قیمت تقریباً دو ہفتے تک چلتی رہی، اور شروع میں انہوں نے 1TB والا پری-آرڈر اسی قیمت میں دے دیا تھا اگر ہم حالیہ ریٹس دیکھیں تو اب 512GB والا ویرینٹ روپے 4,39,999 میں مل رہا ہے!
اگر مقابلہ دیکھیں تو جتنے بھی مقابلے کے فونز ہیں، وہ سب کم از کم 512GB اسٹوریج کے ساتھ آ رہے ہیں، اور وہ بھی S25 Ultra سے سستے! اب اگر سام سنگ 256GB والا مہنگا فون لائے گا تو عوام کیوں لے گی؟ یہ تو پکی بات ہے!
پھر کیا ہوا؟ صرف چند دنوں میں قیمت زمین پر آ گری۔نیچے پاکستان کے کچھ مشہور موبائل اسٹورز اور قابلِ اعتماد ویب سائٹس کی قیمتوں کا جدول دیا گیا ہے، ان کو دیکھ کر بتائیں کہ آپ نے کون سا ویریئنٹ خریدا ہے اور کتنے مہنگے میں خریدا ہے۔
نوٹ:اوپر جدول میں دی گئی تمام قیمتیں اوپر نیچے بھی ہو سکتی ہیں کیونکہ یہ آخری بار 1 جون 2025 کو اپڈیٹ کی گئی تھیں۔
اگر آپ اس سے کم یا زیادہ قیمت والا سیم سنگ کمپنی کا ہی موبائل لینا چاہتے ہیں تو نیچے ویریئنٹ دیا گیا ہے، چیک کر لیں۔ Samsung Galaxy A26 Price in Pakistan
لیکن بات یہیں پر ختم نہیں ہوئی!قیمت تو گرا دی، لیکن اس کے باوجود فون بکا ہی نہیں,اور سب سے زیادہ اثر Ultra ورژن پر پڑا اس بار Ultra بالکل نہیں چلا۔اگر ماہرین کی رائے دیکھی جائے تو ان کا کہنا ہے کہ جب تک پری آرڈر والا سین نہ ہو، سامسنگ کا نیا فون مت خریدو یہ کمپنی خود اپنی قیمتوں سے اپنی عزت خاک میں ملا دیتی ہے۔
اسی طرح پچھلے سال انہوں نے (S24 Ultra) کی قیمت 8 مہینے بعد کم کی تھی، لیکن وہ پھر بھی بک گیا تھا۔لیکن یہاں صرف 2 مہینے میں ہی زمین آسمان کا فرق !! یہ قیمت پہلے دن سے ہی غلط تھی جب دیکھا کہ بک نہیں رہا، تو قیمت نیچے گرا دی۔
ذرا ان کی حرکت دیکھیں، 512GB ورژن تو ابھی تک مارکیٹ میں آیا ہی نہیں، اور یہ 2025 کا فلیگ شپ فون ہے!
ہر Android فلیگ شپ (Flagship) آج کل 512GB سے شروع ہو رہا ہے، اور وہ بھی سامسنگ سے سستا ہے۔اگر سامسنگ نے مقابلے کی اہمیت نہ سمجھی، تو یہ لوگ مارکیٹ کھو بیٹھیں گےآپ (Apple) نہیں ہو جن کا اپنا سسٹم ہے (Android) میں تو سب ایک دوسرے سے مقابلے میں ہیں۔
تو پھر سوال یہ ہے کیا لینا چاہیے؟
اگر آپ سام سنگ کا فون لینا چاہتے ہیں اور آپ کو زیادہ اسٹوریج کی ضرورت نہیں ہے،تو یہ 256GB والا S25 Ultra ایک زبردست آپشن ہو سکتا ہے۔لیکن اگر آپ کو فوٹوگرافی کا شوق ہے تو یہ اسٹوریج کم پڑ جائے گی۔کیونکہ اس کے کیمرے بہت پاورفل ہیں اور بہت جگہ لیتے ہیں۔