ٹیکنالوجی

Tecno Camon 40 Pro تفصیلی جائزہ، خصوصیات اور قیمت پاکستان میں

آج ہم جس جوال کے بارے میں بات کرنے والے ہیں اس کا نام ہے Tecno Camon 40 Pro 5G اس نئے ماڈل میں کچھ نئے فیچرز ایڈ کیے گئے ہیں اور کچھ چیزیں نکالی بھی گئی ہیں۔

دلکش ڈیزائن!!

پہلی نظر میں ہی آپ کو لگے گا کہ Camon 40 Pro 5G کا ڈیزائن بلکل الگ ہے Camon 30 Pro سے۔ کیمروں کا لے آؤٹ بدل گیا ہے، بیک پینل کا لُک سافٹ اور میٹ فِنش میں ہے، جو کہ فنگر پرنٹس بھی نہیں پکڑتا۔

رنگ

فون کا وزن صرف 177 گرام ہے، جو کہ اس کیٹیگری کا سب سے ہلکا فون مانا جا سکتا ہے۔ اور تھِکنس صرف 7.3mm ہے، یعنی یہ بہت پتلا اور ہلکا ہے۔ رنگوں کی بات کریں تو یہ فون وائٹ، گرین اور گرے جیسے میٹ شیڈز میں آتا ہے، جو کہ کلاسیکی لگتے ہیں اور ایلیگنٹ فیل دیتے ہیں۔

سب سے بڑی اپگریڈ جو اس فون میں دی گئی ہے وہ ہے IP69 اور IP68 واٹر ریزسٹنس۔ یہ فون پریشر والی پانی کی اسٹریم یا ہلکی بارش سے نہیں بلکہ ڈیپ انڈر واٹر (تقریباً 2 میٹر تک 30 منٹ) تک بھی بچ جاتا ہے۔ یہ اپگریڈ Camon 30 Pro میں نہیں تھا، تو یہ ایک بڑی ویلیو ایڈیشن ہے۔

کیمرا

یہاں پر ٹیکنو نے جو کام کیا ہے، وہ لاجواب ہے۔ آپ کو ملتا ہے 108MP الٹرا وائیڈ مین سینسر کے ساتھ OIS، جو کہ ہر اینگل سے سٹیبل فوٹوز اور ویڈیوز کیپچر کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہے ایک 2MP ڈیپتھ سینسر اور ایک لیزر آٹو فوکس سینسر فور کوئک فوکسنگ۔ فرنٹ کیمرا ہے 32MP، جس میں ڈوئل ایل ای ڈی فلیش بھی دیا گیا ہے تاکہ لو لائٹ سیلفیز بھی کلیر آئیں۔ پورٹریٹ موڈ اور ڈوئل ویو ویڈیو جیسے فیچرز بھی ملتے ہیں۔

پروسیسر!!

اس بار بھی وہی میڈیا ٹیک ڈائمینسٹی 8200 آلٹیمیٹ دیا گیا ہے، جو کہ ایک سولڈ مڈ ہائی رینج چِپ ہے۔ اس پر آپ گیمینگ سے لے کر ویڈیو ایڈیٹنگ تک سب کچھ سموٹھ چلا سکتے ہو۔

اس میں 16GB RAM (8GB فزیکل + 8GB ورچوئل) اور 512GB اسٹوریج ملتی ہے، جس میں آپ کو کوئی کارڈ لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ Tecno Camon 40 Pro 5G اینڈروئیڈ 14 پر چل رہا ہے HiOS 14 اسکن کے ساتھ۔ اس بار انٹرفیس کو کافی کلین اور سادہ بنایا گیا ہے، جس میں بلوٹ ویئر کم ہے اور اینیمیشنز بھی فاسٹ ہیں۔

ڈسپلے!!

ڈسپلے HDR سپورٹ کرتا ہے، برائٹنیس پک 1300 نٹس تک جاتی ہے، مطلب سن لائٹ میں بھی اسکرین آسانی سے نظر آتی ہے۔ اس فون میں ملتا ہے 6.78 انچ AMOLED کروڈ ڈسپلے 120Hz ریفریش ریٹ کے ساتھ۔ بہت ہی سموٹھ اور ریسپانسو فیل دیتا ہے اور کرو ہونے کی وجہ سے پریمیم لُک بھی ملتا ہے۔

اسپیکرز!!

ایکسٹرا فیچرز کی بات کریں تو فون میں ڈوئل سٹیریو اسپیکرز ہیں DTS آڈیو کے ساتھ، جو کہ لاؤڈ اور کلیر ساؤنڈ دیتے ہیں۔ آئی پی رینٹنگ بھی ڈی سینٹ ہے، IP54 ڈسٹ اور سپلش ریزسٹنس ملتی ہے، مطلب ہلکی پھلکی بارش یا پانی کے چھنٹوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

بیٹری اور چارجنگ!!

چارجنگ بھی زبردست ہے، 70W الٹرا فاسٹ چارجنگ سپورٹ کرتا ہے۔ ٹیکنو کا کہنا ہے کہ صرف 15 منٹ میں 50% تک چارج ہو جاتا ہے۔ اور ہاں، باکس کے اندر آپ کو فاسٹ چارجر بھی ملتا ہے، کوئی الگ سے خریدنے کا جھنجھٹ نہیں۔

بیٹری کے معاملے میں بھی ٹیکنو نے کمپرومائز نہیں کیا۔ اس ڈیوائس میں ملتی ہے 5000mAh کی بیٹری، جو آرام سے 1 فل ڈے نکال لیتی ہے، چاہے آپ گیم کھیلیں یا یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھیں۔

Tecno Camon 40 Pro Price in Pakistan

اب بات کرتے ہیں قیمت کی۔ Tecno Camon 40 Pro 5G کی قیمت پاکستان میں تقریباً 64999 روپے ہے جو کہ اس کے فیچرز کے حساب سے بہت ہی زبردست ویلیو ہے۔

Back to top button